عوام کی فلاح وبہود کے لیے کام کرتے رہیں گے‘میرشفیق الرحمن مینگل

خضدار:جھالاوان عوامی پینل میں سینکڑوں افراد کی شمولیت،خیراوہ خضدار، نال سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بی این پی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی کارکنان نے جھالاوان عوامی پینل کو جوائن کرلیا۔ اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے تقریب سے خطاب کیا۔ چاغی کے قبائلی رہنماء میر عبدالمنان مینگل، سخی عبدالباسط مینگل بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وڈھ باڈڑی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔وڈھ دودکی سے بی این پی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں احمد خان گرگناری کی سربراہی میں جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کرلی، خضدار سے عبداللہ کی سربراہی میں ثناء اللہ، منیراحمد عبدالوحید و ان کے ساتھیوں نے جھالاوان عوامی پینل سے وابستگی اختیار کرلی۔ خضدار خیراوہ سے واحد بخش، الٰہی بخش، محمد اسلم و دیگر نے جھالاوان عوامی پینل جوائن کرلیا۔ خضدار ہی سے ڈاکٹر صدام میروانی کی سربراہی میں حسین احمد سفر خان عید محمد و دیگر ان کی ساتھیوں نے جھالاوان عوامی پینل میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاکہ جھالاوان عوامی پینل میں نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ یہاں سے پیارو محبت دیکھیں گے ہمیشہ کی رفاقت اور خیر خواہی و بھلائی محسوس کریں گے۔سردی ہویا گرمی، حالات اچھے ہوں یا کٹھن ہم اپنے دوست ہمسفر ساتھیوں کو تنہا ء نہیں چھوڑجاتے سب سے زیادہ وفاء نبھانے والے لوگ ہیں۔ عوامی مسائل کے حوالے سے ہمارا بس جہاں تک چلے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ عوام کی خیرخواہی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور اب بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی خوشحالی کے لئے ہم اپنی ہر آخری انتہک کوشش تک کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے یہاں لوگ جن کو کامیاب کرتے رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا اور انہیں غربت و پسماندگی اور بدحالی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے نہ ان کوکوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی ان میں کوئی صلاحیت ہے کام کرنے کی صرف عوام کو دھوکہ دینا اور ان سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد ہمیشہ غائب رہنا یہ عوام کے منتخب کردہ نا اہل نمائندوں کا وطیرہ رہاہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے مستقبل کی خاطر اچھا اور آزادانہ فیصلہ کرکے پسماندگی و غربت سے باہر نکل آئیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہو اور اپنی و دوسروں کی بھلائی کی فکر کریں۔ اپنے علاقوں کو بدحالی اور پسماندگی و غربت سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ ایسی سیاسی جماعت کا حصہ بنیں جو صحیح معنوں میں عوام کی فکر کرے، اخلاص و نیک نیتی کے ساتھ لوگوں کو مسائل سے نجات دلا دے۔ جھالاوان عوامی پینل عوام کی نمائند جماعت ہے جو عوام کی خیر خواہی فلاح وبہبود اور ان کی خوشحالی و بہتر سوچ اور نظریہ دینے میں کردار ادا کررہی ہے۔ قبائلی رہنماء میر شاہجہان گرگناڑی نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ شمولیتی تقریب کہ جس میں بی این پی مینگل سے سینکڑوں ورکرز مستعفی ہوکررانا اشفاق، میر گل خان گرگناڑی اور میری سربراہی میں میر شفیق الرحمان مینگل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے جھا لاوان عوامی پینل میں شامل ہورہے ہیں۔سب سے پہلے تو میں ان تمام دوستوں کو جاپ جوائن کرنے پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔اور انہیں رہنمائی اور قیادت پر اعتماد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں