سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت عام انتخابات کی تاریوں سے متعلق اجلاس

کوئٹہ (آن لائن) گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ، ڈی جی لائ، صوبائی الیکشن کمشنروں ودیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنروں نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق اب تک انتظامات پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بریف کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انچارج اور صوبائی الیکشن کمشنر ، الیکشن کے انعقاد سے متعلق تما م انتظامات کی فوری تکمیل ، متعلقہ اداروں سے رابطہ اور ضروری الیکشن میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر ز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل )الیکشن( اسلام آباد یقینی بنائیں کہ انہیں حلقہ بندی کے لئے ضروری نقشہ جات ودیگر ڈیٹا صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے بروقت موصول ہوگیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اوور سائٹ کمیٹی سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی ہے جوکہ تمام مذکورہ بالا امور کی بروقت اور تسلی بخش تکمیل کو یقینی بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں