کابینہ کاآئندہ ہفتے بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کابینہ نے جڑانوالہ واقعات کے تناظرمیں آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کردی، کانفرنس میں بین الاقوامی سطح کے علما کیا جائے گا ۔کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی جب کہ کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقررکرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا.وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی اولین فرائض کا حصہ ہے،جڑانوالہ کے واقعہ میں ملوث افراد کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے اور کانفرنس میں بین الاقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علما کو مدعو کرنے کی کی ہدایت کردی ۔کابینہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہکانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر مالی سال2023-24 کے لیے دیت کی رقم جو کہ 30,630 گرام چاندی کے برابر ہوتی ہے کو 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کردی ۔


