سردار عطا اللہ مینگل کی دوسری برسی، جلسے کی تیاریوں کیلئے بی این پی کی پبلسٹی کمیٹی کا اجلاس
کوئٹہ (آن لائن) بلوچ قومی راہشون سردارعطااللہ خان مینگل کی دوسری برسی بمقام ہاکی گرانڈ کوئٹہ کی پبلسٹی کمیٹی کااجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں زیرصدارت کوئٹہ کے صدروسی ای سی ممبرغلام نبی مری منعقدہواجس میں پبلسٹی کمیٹی کے ممبران سی ای سی ممبرچیئر مین جاویدبلوچ جمیلہ بلوچ ،شمالہ اسماعیل مینگل ،فریدہ بلوچ ایڈووکیٹ، رضاشازی ادریس پرکانی، بیبرگ بلوچ، سبزعلی مری،عین الدین کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں جلسہ عام کی تیاریوں اورپیش رفت کاجائزہ لیاگیا جس میں ابتدائی مرحلہ میں سائن بورڈزاوروال چاکنگ پرپیش رفت کوحوصلہ افزاءقراردیاگیااورشامل کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کوسراہاگیا جبکہ آرٹیکل کمیٹی، جھنڈاکمیٹی ،پوسٹراسٹیکرکمیٹی، کےرپورٹوں کاجائزہ لیاگیااوروقت سے قبل انھیں مکمل کرنےکی ضرورت پرزوردیاگیا کیونکہ سردارعطااللہ خان مینگل بلوچ یابلوچستان کی نہیں بلکہ ملک ودیگرممالک کے مظلوم محکوم اقوام کی سیاسی آواز بن کرخطے میں انسانی اقدارکے منافی کسی بھی مسلے سے خودکوالگ نہیں سمجھتاتھاجس کی بین الاقوامی تناظرمیں سیاسی تبدیلیوں وحالات پرگہری نظرتھی اورمستقبل کے پیش بندی میں نوجوانوں پرامیدیں وابستہ تھے اورنوجوانوں کومستقبل کاضامن گردانتے تھے جس نے ہمیشہ سیاسی اندازمیں بلوچستان کے سلگتے حالات وواقعات پرکھل کراپنی نکتہ نگاہ سے مقابلہ کرتے جس کی برسی پربلوچستان کے عوام دوستمبرکوبھرپوراندازمیں خراج تحسین پیش کرینگے کیونکہ انھوں نے سیاسی قومی زرین فکری نظریاتی جدوجہداورساری زندگی اپنے موقف پرکاربندرہ کر اصولی بنیاوں پرقومی بقاءکی جدوجہدکیا2ستمبرقومی راہشون سردارعطااللہ خان مینگل کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرنےکاتجدیدعہدکادن ثابت ہوگا۔


