مونس الٰہی کیخلاف کک بیکس اور گھپلوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی
لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونسی الہی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس اورگھپلوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآگئی۔ رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔پرویز الٰہی کے وزیرِ اعلی پنجاب بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، انہوں نے اپنے فرنٹ مین عظمت حیات اور سیکرٹری سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔ رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے جولائی2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی وغیرملکی بھاری رقم جمع کرائی، مونس الٰہی نے جولائی2022 کے بعد72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائداراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہرکک بیکس اوررشوت کی رقم سے بنائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کے وزیراعلی پنجاب بنتے ہی مونس الٰہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، مونس الٰہی نے اپنے والد کے عہدے کاغلط استعمال کیا۔ مونس الہٰی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرزکوٹھیکے دلواکررشوت وصول کی۔ مونس الہی کرپشن اورکرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں چوہدری پرویزالہی قومی احتساب بیور (نیب)کی تحویل میں ہیں۔


