محکمہ تعلیم بلوچستان میں لواحقین کوٹہ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان میں لواحقین کوٹہ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔ لواحقین کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری ایجوکیشن، ڈئریکٹر ایجوکیشن سے اپیل کی گئی ہے کہ بلوچستان کے لواحقین کو ان کے حقوق دے دو، بلوچستان میں لواحقین کوٹہ 2013ءسے 2023ءتک بند تھا اور اب جب 9 مئی 2023ءکو لواحقین کوٹہ بحال ہوا ہے تو اب ایجوکیشن محکمہ والے حیلے بہانے کررہے ہیں کہ پروفیشنل ڈگری نہیں، تعلیم یافتہ لواحقین کے کاغذات ریجیکٹ کررہے ہیں، یا تعلیم یافتہ بچوں کودرجہ چہارم میں رکھنا چاہتے ہیں جوکہ بلوچستان کے لواحقین کےساتھ ظلم، ناانصافی اور زیادتی ہے، جو ناقابل برداشت اور عدالت عظمیٰ کی توہین ہے محکمہ ایجوکیشن کے اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ سروس کے دوران فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کو نوٹیفکیشن کے تحت بھرتی کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ بصورت دیگر عدالت عظمیٰ میں توہیں عدالت کی اپیل دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں