محکوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، میر دوران پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی رہنما دوران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر کوئٹہ سمیت دالبندین، چاغی، سبی، اوستہ محمد اور دیگر شہروں میں کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی صدر میر عاطف بلوچ کی قیادت میں دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ مظاہرین نے پارٹی رہنماءدوران خان پر حملہ کی شدید مذمت اور قاتلانہ حملے کرنے والوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کر دیا مظاہرین سے نیشنل پارٹی چاغی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ، محمد بخش عمران بلوچ ،غلام اللہ بلوچ اور بی ایس او کے ممبر شاہ زیب بلوچ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان کے مظلوم اور محکوم عوام کی آواز ہے منفی ہتھکنڈوں سے ہمارے جمہوری جدوجہد کو مرعوب نہیں کرسکتے مقررین نے مزید کہا جب بھی الیکشن قریب آتا ہے ہمارے پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے اوپر ایک جامہ منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا جاتا ہے تاکہ ہم خوفزدہ ہوکر بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز سے پیچھے ہٹے اور وہ سامراج جو ہمیشہ بلوچستان کے عوام پر مسلط کیئے جاتے ہیں ان کے لیئے راستہ ہموار ہوں ہم ان نادیدہ قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں نیشنل پارٹی کھبی ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا مقررین نے کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد میں بیٹھے لوگ ریکوڈک کا سودا کرکے چاغی کے مقامی لوگوں کو دیوار سے لگا دیا آج تک ریکوڈک معاہدہ عوام کے سامنے نہیں لایا گیا اس سے قبل سیندک پروجیکٹ کو اسی طرح معاہدہ کرکے صفایا کردیا گیا آج مقامی لوگوں کو ریکوڈک پروجیکٹ سے نکال کر انکی تذلیل کرکے انھیں پیدل روانہ کردیا جاتا ہے جو چاغی کے نام نہاد اور اسلام آباد میں بیٹھے نمائندوں کی منہ پر ایک تمانچہ ہے نیشنل پارٹی ہمیشہ ایسے مظلوم لوگوں کا ساتھ دیا ہے اور انکی آواز بنی ہے اسی تسلسل کی کھڑی ہے آج نیشنل پارٹی کو خاموش کرانے کے لئے پارٹی رہنماوں پر قاتلانہ حملے کیئے جارہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے مقررین کا مزید کہنا تھا اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو بلوچستان کے مال منڈی سے محبت ہے بلوچستان کے لوگوں سے نہیں اگر بلوچستان کے لوگوں سے محبت ہوتی آج ہمارے حق حقوق ساحل وسائل اس طرح ہضم نہیں کرتے مقررین نے مزید کہا اب الیکشن دوبارہ آنے والا ہے وہ موسمی پرندے جو پانچ سال تک نظر نہیں آرہے تھے وہ اب دوبارہ دروازہ کھٹکھٹانے پہنچ جائینگے مگر عوام کو ہوش سنبھالنا ہوگا اپنا مستقبل کو دیکھنا ہوگا ورنہ یہ ووٹ لیکر کامیابی کے بعد مزید پانچ سال تک ایوانوں میں ہمارے وسائل کے نیلامی کے شراکت دار ہونگے دیگر توقع رکھنا ہماری غلطی ہوگی مقررین نے نیشنل پارٹی کے راہنما دوران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا مظاہرین میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ہاتھوں می پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر نعرے لگارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں