کیچ سے ایک ہی خاندان کے 6 طالبعلم لاپتا
تربت، ضلع کیچ سے مزید 6 نوجوان لاپتا، سب کا تعلق بالگتر نلی سے ہے جو آپس میں چچازاد بھائی ہیں۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ سے مذید 6 طلبہ کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے، ان کے نام ظہیر احمد، پیر جان، شاہ جہاں، عادل بلوچ، احمد اور شوکت معلوم ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے شاہ جان اور شوکت آٹھویں جماعت، عادل اور پیرجان میٹرک، احمدخان پنڈی یونیورسٹی میں 5th سمسٹر کا طالب علم ہے۔ تمام نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، واضح رہے کہ عادل اور شاہ جان آپس میں بھائی ہیں اور ان کے والد گردوں کا مریض ہے۔
Load/Hide Comments


