کمسن فاطمہ ہلاکت کیس،اسد شاہ کا سسر بھی نامزد
نوشہرو فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک)کمسن فاطمہ ہلاکت کیس میں اسد شاہ کے سسر کو بھی نامزدکر دیاگیا،فاطمہ کی والدہ اور مدعی مقدمہ شنبم نے فیاض شاہ کا نام دےدیا۔ فاطمہ کی والد نے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو بطور خادمہ پیر فیاض شاہ کےپاس چھوڑا تھا،فیاض شاہ نے فاطمہ کو اپنی بیٹی سونیا شاہ کے حوالے کیا، فاطمہ کے قتل میں پیر فیاض شاہ بھی برابر ملوث ہے،اب وہی پیر فیاض شاہ ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
Load/Hide Comments


