عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں۔ تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے۔پراسیکوٹر نے عدالت سے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی.جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تین دن دیئے.ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا ہے.عدالت نے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں