کراچی، لسبیلہ چوک کے قریب گیس بھرنے کے باعث دھماکہ،8افراد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نالے پر قائم دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کی وجہ سے نالے پر قائم دکانوں کو نقصان پہنچا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، دھماکے کے باعث آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں