پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے عملے نے پشاورایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو سعودی عرب کے شہر جدہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ہمارے عملے نے جدہ جانے والے ایک مسافر سے 1.66 کلو گرام آئس (ہیروئن)برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر داد فیروز نے منشیات کو بیگ کے اندر مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments


