نصیرآباد، فا ئرنگ کے مختلف واقعات، خاتون جاں بحق ،2 افراد زخمی

نصیرآ با د (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع نصیرآباد میں فا ئرنگ کے 2 مختلف واقعات میں ایک عورت جاں بحق جبکہ2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیںزخمیوں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ شمن علی میں ایک مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون مسماۃ( س) کو قتل کر دیا گیا اورفرار ہو گئے دوسری جا نب نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود دھرپالی محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد یاسین اور نصیر احمد کو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورسول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں