تمام محکموں میں بھرتیوں کے آرڈر جاری ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، لواحقین گرینڈ الائنس

نصیر آباد (انتخاب نیوز) لواحقین گرینڈ الائنس بلوچستان کے اتحاد کے ثمرات بڑی جدوجہد کے بعد بلوچستان کے تمام اضلاع کے لواحقین کو ملنا شروع ہوگئے، تاہم محکمہ خوراک کے صوبائی سیکرٹری اور ڈی جی فوڈ لواحقین کو نظر انداز کرکے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں کسی بھی صورت میں لواحقین کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار لواحقین گرینڈ الائنس اتحاد کے چیئرمین ٹکری محمد عباس مینگل، لواحقین گرینڈ الائنس اتحاد کے سینئر صوبائی وائس چیئرمین خیر محمد ترین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی محکموں میں لواحقین کوٹہ پر بھرتی ہوچکی ہے اورکئی بھرتیاں ہورہی ہیں، یہ سب بھرتیوں کا عمل لواحقین گرینڈ الائنس اتحادکی صوبائی قائدین اورضلعی قائدین اور تمام اضلاع کے لواحقین کی ثمرات کی بدولت سے مل رہے ہیں، صوبائی وائس چیئرمین خیر محمد ترین نے کہا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک تمام اضلاع کے لواحقین کے آرڈر نہیں ہوجاتے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ خوارک کے حکام لواحقین کو بھرتی کرنے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کی اس اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین گرینڈ الائنس نے جس طرح لواحقین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے تاریخ گواہ ہے کسی نے بھی اس طرح لواحقین کے لیے آواز بلند نہیں کی، جس کے باعث لواحقین کوآج ان کاحق مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں توفیق دے کہ ہم تمام محکموں کے لواحقین کی تعیناتی کے آرڈرجاری کرسیکں جس کے لیے لواحقین گرینڈ الائنس کے تمام ممبران اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں