بلوچستان کی جامعات کو سہولیات فراہم کی جائیں،آغا حسن بلوچ

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلا س میں بجٹ بحث کے دوران بی این پی کے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کیونکہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اقدامات ہوتے ہیں،موجودہ بجٹ محنت کشوں، مزدوروں اور مڈل کلاس کا بجٹ نہیں ہے، اسی لئے آج ملازمین سراپا احتجاج ہیں،ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے 83 ارب رکھی گئی ہے جو کہ ناکافی ہے، خصوصاً بلوچستان کی جامعات کو سہولیات فراہم کی جائیں،صحت کے حوالے سے بھی بلوچستان پسماندہ ہے، کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال میں صرف ایک سینٹر کویٹہ میں ہے،کوئٹہ کے علاوہ پورے صوبہ میں کوئی سینٹر نہیں جہاں کورونا ٹیسٹ ہوسکے،خضدار، مکران اور ڑوب میں کم از کم ایک ایک اسپتال بننا چاہیئے تھا، دنیا چاند پر پہنچ گئی مگر عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،گزشتہ 15 سالوں میں زراعت کو بڑا نقصان پہنچا ہے، خصوصاً لوڈ شیڈنگ نے بڑا اثر ڈالا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں