عوام کے اعتماد نے ہماری ذمے داریاں بڑھا دیں، تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کریں گے، سردار اختر مینگل
کوئٹہ (آن لائن) تنقید برائے تعمیر سیاسی پارٹیوں میں ہونی چاہئے جوپارٹی رہنماﺅں ، کارکنان کے اصلاح کیلئے لازم امر اور مثبت سوچ اور نظریہ فروغ یقینی ہے مضبوط و مستحکم سیاسی جماعت ہی بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بنا سکتی ہے پارٹی رہنماءو کارکن بلوچستان کے مثبت روایات و اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سرداراختر جان مینگل نے پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز اور سینئر رہنماﺅں و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ عہدیداروں ، یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، سینئر ارکان کا اہم مشترکہ اجلاس ارباب ہاﺅس کلی احمد خان زئی میں زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل اور اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ تھے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آغا حسن بلوچ ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میر عبدالرﺅف مینگل ، حاجی وزیر خان مینگل ، آغا خالد شاہ دلسوز ، حاجی باسط لہڑی ، میر سکندر شاہوانی ، چیئرمین واحد بلوچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد ، فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی ، لیبر سیکرٹری ، ملک عطاءاللہ کاکڑ ، انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ ، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی سمیت پارٹی کے سینئر اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی سیاسی و نظریاتی جماعت ہے تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کریں گے جس سے پارٹی میں مثبت سوچ پروان چڑھے گی پارٹی رہنماﺅں و کارکنان کی ذہنی نشوونما کے مثبت سوچ تقویت پاتی ہے بلوچستان کے عوام کا ہم پر اعتماد نے ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے کہ ہم عوام کے وسیع تر اجتماعی ،قومی مفادات کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں بلوچستان کی سیاسی ، معاشی حالات و مشکلات کا ہم تب ہی مقابلہ کر سکیں گے جب ایک منظم تنظیم بن کر آگے بڑھیں گے جس کیلئے ہماری کوشش جاری ہیں مضبوط و مستحکم سیاسی جماعت ہی بلوچستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم عوامی اجتماعی ،قومی مفادات کو عزیز رکھیں عوامی مسائل کے حل اور عوامی احساس و جذبات کی ترجمانی کر سکیں بلوچستان نیشنل پارٹی فکر و نظریہ کو عوام کے دہلیز تک پہنچانا چاہئے اور اس کیلئے عوام سے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیا جائے پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی نظم و ضبط کو فروغ دیں بلوچستان کے مثبت روایات واقدار ہیں انہیں ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے اس موقع پر دیگر اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے کوئٹہ میں 2 ستمبرکو جلسہ عام ہو رہا ہے اس حوالے سے تمام یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، ضلعی کونسلران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں دیگر اضلاع کے عہدیداران و کارکنان بھی 2 ستمبر راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی برسی کی مناسبت سے جلسے میں شرکت کی تیاریوں کو حتمی شکل دے کر جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔


