پشین،شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے 3 بچوں کی ماں کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا ہے اہلخانہ کے مطابق پشین کے علاقے برشور میں شوہر کے مبینہ تشدد سے تین بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی ہے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا پورے جسم میں کیل ٹھوکے اور لکڑیوں کے وار سے خاتون کے جسم کو زخمی کیا گیا ہے مقتولہ خاتون کے ہاں ایک ماہ قبل بچی کی ولادت ہوئی تھی اہلخانہ کے مطابق شوہر کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اسے دفنانے جارہے تھے لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں کو پتہ چلا تو انہوں نے پولیس کے ساتھ رابطہ کیا جس پر پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا مقتولہ کے اہلخانہ نے صوبائی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


