کوئٹہ، ہزارہ ٹاﺅن میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ ٹاﺅن کے رہائشی ایک شخص نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں