گوادر‘ سامان سے لدے مال بردار ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

گوادر: کارواٹ گوادر کے مقام پر سامان سے لدے مال بردار ٹرک میں آگ لگ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹرک کا ٹائر پنکچرہونے کے بعد اس کو روڈ کے کنارے کھڑا کر دیا گیا تھا لیکن اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ اطہر عباس لیو یز فورس کی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے بعد میں بلد یہ کے فائر بر یگیڈ کے عملے کوبھی طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے سے ٹرک کا بیشتر حصہ جل گیا ہے۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں