کورونا وائرس: اہم اعلان، قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 5سال کی سزا کا فیصلہ

(انتخاب نیوز)چلی میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر پانچ سال تک کی سزا کا سامنا ہوگا۔بارہ ہزار پانچ سو ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے، چلی کے صدر سباسٹیان نے اعلان کردیا۔دارالحکومت سان تیاگو میں پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات کردی گئی، چلی میں کیسز کی تعداد سوا دو لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔واضح رہے کہ مختلف ملکوں میں عام عوام کورونا وائرس پر سنجیدہ دیکھائی نہیں دیتا اور حکومتوں کے ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہو جاتا ہے، مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی پابندیوں کو سخت سے سخت بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں