امریکا کا ایک مزید ملک پر متعدد پابندیاں

واشنگٹن(انتخاب نیوز)امریکا کی طرف سے مختلف ملکوں پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایران سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک پر امریکا نے معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن سے ان ممالک کو شدید معاشی پابندیوں کا سامنا ہے، امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیو نے مزید ایک ملک شام پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیاہے، شامی صدر اسد اور ان کی اہلیہ بھی ان پابندیوں کے شکار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے پابندیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان پابندیوں کا مقصد شام میں صدر اسد کی جبر و استبداد کو روکنے کی ایک کوشش ہے، امریکا کے مطابق شام میں اسد حکومت سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ان پابندیوں کے بعد وہ ممالک جو شامی صدر اسد کی حکومت کو مالی و معاشی امداد پہنچا رہے ہیں وہ ممالک بھی ان پابندیوں کے زد میں آ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں