نواب رئیسانی کا بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب رئیسانی نے صوبائی بجٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، نواب رئیسانی کا کہنا ہے کہ یہ حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کا کوئی سوچ نہیں رکھتا، ان خیالات کا اظہار نواب رئیسانی نے وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کے ساتھ دھرنا دیتے ہوئے کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں بجٹ اجلاس کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ اس بجٹ میں بلوچستان کے غریب عوام کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں غربت عام ہے جبکہ حکومت خالی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز لیکر ایک ہفتے بعد پھر انٹرویز منسوخ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پرامن طور پر احتجاج کر رہی ہے ہم نے نہ روڈ بند کر دیا ہے اور نہ کسی کو پھتر مارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں