کوئٹہ، خاتون سمیت دو بچوں کی گمشدگی اور فاروق زہری کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جائے گا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نور خاتون اور انکے دو بچوں کی گمشدگی اور لاپتہ غلام فاروق زہری کی ماورائے آئین قتل کیخلاف 3 ستمبر بروز اتوار 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ، انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیمیں سمیت کوئٹہ کے باشعور لوگ احتجاج میں شرکت کریں اور اس ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں