تربت،کوئٹہ سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں کی عدم بازیابی کیخلاف تربت میں احتجاج
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سےلاپتہ بلوچ خاتون نور خاتون اور کمسن بچوں کی گمشدگی کے خلاف تربت میں سول سوسائٹی کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔تربت سول سوسائٹی کی جانب سے 28 اگست کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل سے نور خاتون اور اس کے دو معصوم بچوں عبدالغفار اور بانڑی کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے تربت سول سوسائٹی کے صدر گلزاردوست اور انسانی حقوق کمیشن کے رکن محمد کریم گچکی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ زرینہ مری، نورجان ، ماھل، رشیدہ، شہناز، ثناء، حمیدہ سمیت آواران اور دیگر علاقوں سے متعدد افراد کو لاپتہ کیا جا چکا ہے ۔
Load/Hide Comments


