جھالاوان کے عوام منفی سیاست کو مسترد کرچکے، عوام خوشنما نعرے نہیں ترقی چاہتے ہیں، میر اسرار زہری

خضدار (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی قوم دوستانہ جمہوری سیاسی نظریاتی فکری جدوجہد روز اول سے کرتے چلے آرہے ہیں بی این پی عوامی کے سیاسی دروازے ہمیشہ لوگوں کیلئے کھلے ہیں سیاستدان عوام کے ووٹ کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں، منتخب نمائندگان کو عوام کی قدر کرنی چاہیئے پارٹیوں کی کامیابی کا راز عوام اور لوگوں سے مضمر ہے، بی این پی عوامی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں پارٹی دعوﺅں سے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، عوام خوشنما نعرے نہیں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، جھوٹ وفریب کی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔ جھالاوان کے عوام منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، بی این پی عوامی نظریاتی فکری جمہوری طرز سیاست پر عمل پیرا ہے، اصل میں عوام طاقت کا سرچشمہ اور سب سے بڑا ہتھیار ہے، بلوچستان کے نوجوانوں نے ڈگریاں ہاتھوں میں لئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں، انہیں ملازمت بھی نہیں مل رہی، بی این پی عوامی ہمیشہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے پارٹی عوام کی خدمت کرنے کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، ہمیں اپنے آنے والے نسل کو آباﺅ اجداد کی روایات کا بتانا ہوگا عوام کے سیاسی و سماجی مسائل کو سمجھ کر انکی خدمت کرنے کو فرض عین سمجھتے ہیں، بلوچستان جیسے معدنیات سے مالا مال صوبے میں غربت، پسماندگی پینے کے پانی کا نہ ہونا، علاج معالجہ اور تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے۔ بی این پی عوامی نے معتدل سیاست کی ہے ہم نے ہر دور میں اونچ نیچ دیکھی ہے، اپنی ترجیحات کو کسی کے خوشنودگی وناراضگی کے لئے ترک نہیں کرسکتے ہیں، ہم نے آہستہ آہستہ اپنے اہداف کی طرف بڑھ رہے ہیں، پارٹیوں کی تاریخ میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن ہم اپنے آباﺅ اجداد کی رسم و روایتوں کو نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان میں قوم دوست جمہوری جماعتوں کو متحد کرنے کی جن کوششوں کا آغاز کیا گیا مگر اب تک نتیجہ سامنے نہ آسکا لیکن یہ اتحاد واتفاق اور قوم دوست جمہوری جماعتوں کو اکٹھے ہونے والی بات باربار کرتے رہیں گے۔ بلوچستان میں اربوں روپے عوامی نمائندگان کو ملی ہے مگر یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں نظر نہیں آرہا ہے بلکہ ٹھیکیداری نظام ہوئی ہے کمیشن اور کرپشن نے چند گھرانوں کو ارب پتی اورعوام کو غریب تر بنادیا ہے، بی این پی عوامی بلوچستان سمیت پورے ملک کی سیاسی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ہم اپنی ترجیحات کے مطابق آگے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری نے اپنے رہائش گاہ زہری حویلی خضدار میں جعفرآباد، گورو ساسول خضدار سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر سیکڑوں ساتھیوں میر علی نواز غلامانی، غلام مصطفی غلامانی، حاجی سلیمان غلامانی، بندوخان غلامانی کی سربراہی میں میر شہزاد موسیانی عبدالرﺅف غلامانی، محمد بقا غلامانی، عمران ساسولی، قمیعصاخان گرگناڑی، حافظ جعفرمحمد زئی، دیدار میراجی مینگل، عامر ساسولی، منظور غلامانی، اسحق نوتانی، سعداللہ شیخ، ماجد عمرانی، اللہ ڈنہ غلامانی، عمران چنال، شفیع سمالانی، اسدگل لہڑی، عبدالحکیم لہڑی، بابل زنگیجو، لعل محمد نوشیروانی، مقصود احمد، گل محمد شاہوزئی، غلام قادر غلامانی، سمیر احمد شیخ، قربان علی غلامانی و دیگر کی بی این پی عوامی میں شمولیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی، بی این پی عوامی خضدار کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیر احمد زہری، ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی، سابق ضلعی صدر سردار نواز چھانگا، تحصیل آرگنائزر حافظ صادق زہری، ڈپٹی آرگنائزر نور احمد چنال، عبدالحکیم خدرانی، صاحب خان زہری، سکندر علی عمرانی، سید ایاز الدین شاہ و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ بی این پی عوامی میں جعفرآباد گوروساسول سے نئے شامل ہونے والے سیاسی وقبائلی عمائدین کو پارٹی میں دل کی عطا گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں اور آگے ہر وقت اور ہر گھڑی اپنے پارٹی ورکروں اور غریب عوام کے ساتھ ہوں گے، میر اسراراللہ خان زہری مزید کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ملکی آئین کے فریم ورک کے اندر رہ کر قومی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہماراحق ہے عوام کی مشترکہ حق کے لئے بلوچستان کے تمام قوم دوست جمہوریت پسند اور مذہبی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے کوشاں ہیں بلوچستان کے قوم دوست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کیلئے جو جدوجہد شروع کی ہے اسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کیجائے گی بی این پی عوامی بلارنگ ونسل لوگوں کی خدمت کررہے ہیں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت ہماری پرامن سیاسی جدوجہد اور پارٹی کی حقانیت کاثبوت ہیں اور نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بی این پی عوامی مزید مضبوط اور فعال ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں