خاران، آن لائن کلاسز کے اجرء کیخلاف طلباء کا علامتی بھوک ہڑتا ل جاری

خاران:بی ایس او خاران زون آن لائن کلاسز کے خلاف بھوک ہڑتالی دوسرے دن جاری و ساری بی ایس او خاران زون کی جانب سے آن لائن کلاسز اور ایچ ای سی کے پالیسیوں کیخلاف خاران پریس کلب میں سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوسرے روز طلبہ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کیمپ میں شرکت کرکے طلباء سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر بی ایس او خاران زون کے صدر فدا بلوچ، جنرل سیکرٹری طارق غفار بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری حاجی زکریا فضل سی سی ممبر ساقی بلوچ و دیگر ممبران موجود تھے۔بی ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم طلباء اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہم آن لائن کلاسز کے ہرگز خلاف نہیں لیکن سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم آن لائن کلاسز کا حصہ نہیں بن سکتے۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی تحصیلدار اکبر علی مزارزئی بی این پی. یوتھ ایسوسی سیشن. الحمد ٹرسٹ فاؤنڈیشن. بی ایس او پجار. سول سوسائٹی. سیسا. بی پی ایل. ودیگر نے پریس کلب میں شرکت کرکے بی ایس او کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سہ روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں