سجل علی کا بولڈ فوٹو شوٹ،مداح آگ بگولہ، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی،مداح آگ بگولہ ،تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنایا ،وہ اپنی خوبصورتی کیساتھ معصومانہ اداؤں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالورز کی بڑی تعداد ہے جو اپنی ہردلعزیز ادکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے انتظار میں رہتے ہیں ، سجل علی جب اپنی تصاویر یا ویڈیو شیئر کرتی ہیں تو ان بکس کمنٹس سے بھر جاتے ہیں اور لائیکس کی تعداد ہزاروں میں چلی جاتی ہے۔سجل علی کے مشہور ڈرامہ سیریل میں گل رعنا، آنگن، یقین کا سفر، کچھ ان کہی،یہ دل میرا، رنگریزہ، صنف آہن، الف اور دیگر شمار ہوتا ہے،۔اداکارہ سجل علی کی جانب سے ایک فوٹو شوٹ کرایا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہو گیا ، ان کی مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کو تنقید کے نشتر چلاجا رہے ہیں۔ثنا حسین کا کہناتھا کہ بجلی کا بل انسان سے کیا کیا کروا رہا ہے۔ارشی کا کہناتھا کہ لوگوں کو دوست خراب کرتے ہیں اس کو بہن نے کیا ہے۔صبافاروق خان کا کہناتھا کہ ہائے افسوس،یہ ہے آج کی مسلمان عورت، ذرابھی خوف نہیں کہ مرنے کے کیا اعمال لے کے جائیں گے اپنے رب کے سامنے، ابھی وقت ہے سنبھل جا،ایک اور صارف کا کہنا تھا پاکستانی ایکٹریس جہنم کی طرف ٹکٹ کرواتے ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں