بلال سعید کا نیا البم لانچ کرنے کا اعلان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا البم لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔بلال سعید کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اپنا نیا البم جلد سامنے لائیں گے۔ ایک شو میں شرکت کے دوران گلوکار نے بتایا کہ ان کے البم کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے فینز کافی عرصے سے البم نہ آنے پر مجھ سے ناراض ہیں اور یہ ناراضگی جلد دور ہو جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ اپنے گانوں کی شاعری بھی خود لکھتے ہیں اور موسیقی بھی خود ترتیب دیتے ہیں۔ فینز کی ایک بڑی تعداد بلال سعید کے گانوں کی معترف ہے۔
Load/Hide Comments