ہنہ اوڑک پر قبضے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، پشتونخوا وطن کے ہر انچ کا دفاع کریں گے، ایاز جوگیزئی

کوئٹہ (این این آئی) پشتون قوم کی مزید تقسیم اور بربادی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، ہوش کے ناخن نہ لیئے تو مزید ایک نئی جنگ کی لہر میں جل جائیں گے، آپس کی رنجشیں اور نفرتیں کسی صورت قومی مفاد میں نہیں ، افغانستان کی چالیس سالہ جنگ کے بعد پشتونخوا وطن کو اس آگ میں جلا دیا گیا ،وزیر ستان سے لیکر خیبر سوات اور باجوڑ تک پشتونوں کی کیا حالت ہے، انتظامی، علاقائی، قبائلی، فرقہ وارانہ تقسیم کے بعد پشتونوں کی سیاسی تقسیم پر کام تیزی سے ہورہا ہے، آئے روز نئی لیڈر شپ کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے یہی پارٹی ہماری سیاسی لشکر ہے، جسے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے انگریزی استعمار کے خلاف بناکر جدوجہد کا آغاز کیا تھا، فاٹا انضمام کے خلاف پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماءاسلام نے اپنی بساط کے مطابق مخالفت کرکے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن جن قوتوں نے ان کا ساتھ دیا آج اپنی سیاسی غلطی پر پشیمان ہیں، پشتونوں کو اپنی معدنیات اور وسائل کی وجہ سے تنگ کیا جارہا ہے ہم نے زیارت کراس دھرنا کیا، لاشوں کو 11دن تک شاہراہ پر رکھا گیا کچھ دن انتظار کرتے تو آج ہمارے ٹرکوں کو جلانے جیسے واقعات نہ ہوتے، بدقسمتی سے کچھ لوگ کود پڑے اور ذاتی مفاد کیلئے شہداکے ورثاءکو لاشیں دفنانے پر راضی کیا۔ ہنہ اوڑک گزشتہ سیلابوں کی وجہ سے تباہی وبربادی سے دوچار ہوا لیکن آج تک حکومت نے ہنہ اوڑک کے عوام کی بربادیوں اور نقصانات کا ازالہ نہیں کیا ، آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا فی الفور ازالہ کیا جائے ، ہنہ اوڑ ک کو بھی قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے پشتونخوا وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرتے رہینگے، کسی بھی ناروا، زور زبردستی، سیٹلمنٹ اور الاٹمنٹ کو نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی ، پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرﺅف لالا، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹرحامد خان اچکزئی، پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغانے ہنہ اوڑک علاقائی یونٹ کے تاریخی اور عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں تحصیل صدر کے اطلاعات سیکرٹری فتح اللہ کاکڑنے ہنہ اوڑک علاقائی آرگنائزنگ کمیٹی کے 6ماہ کی رپورٹ پیش کی جس کی کانفرنس کے شرکاءنے باقاعدہ منظوری دی اور رپورٹ کو سراہا گیا ۔ کانفرنس میں 15اراکین پر مشتمل نئے ایگزیکٹوز کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق علاقائی سیکرٹری صادق خان کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری یونس خان ، رابطہ سیکرٹری فرید طوفان ، سیکرٹری مالیات نصیب اللہ کاکڑ ، اطلاعات سیکرٹری عطاءاللہ کاکڑ ،ثقافت سیکرٹری حمید اللہکاکڑ،نظام خان ، مالک لالا ،غازی خان ،نسیم خان ، اکرم خان ، علاﺅالدین ، غازی خان ، فدا محمد ، محمد عاصم اور سلمان خان منتخب ہوئے ۔ نومنتخب ایگزیکٹوز سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان نے حلف لیا ۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری فیصل کاکڑ نے سرانجام دیئے۔ اور تلاوت کلام پاک کی سعادت حمید اللہ نے حاصل کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنہ اوڑک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی پارٹی کی بنیاد یہاں ہنہ میں ایک اجلاس میں رکھی گئی اور پارٹی پرچم بھی یہاں منظور ہوا۔ آج ہنہ اوڑک کے عوام نے یہ ثابت کیا کہ ہنہ اوڑک خان شہید کے سیاسی لشکر اور پشتون قومی تحریک پشتونخواملی عوامی پارٹی کا حصہ ہے۔ مقررین نے کامیاب کانفرنس پرپارٹی کارکنوں کو داد وتحسین پیش کیا اور تمام شرکاءکو مبارکباد دی ۔ کانفرنس سے نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ آج پشتون قوم کی حالت اس حال تک پہنچی ہے کہ دوسرے صوبوں سے لوگوں کو لاکرکروڑوں روپے کے عیوض انہیں عوامی سیٹیں تفویض کی جاتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ کرپشن کی بدترین بھرمار جاری ہے، سینٹ کی نشستیں فروخت ہوئی دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ہماری تاریخی زمینیں ہزاروں ایکڑ ایک کاغذ لکھ کر الاٹ کی جاتی ہےں ، معدنیات کا یہی حال ہے ، پشتونخوا وطن میں جہاں معدنیات نکل آتی ہیں تو وہاں پر فورسز اپنی چوکیاں بنالیتی ہیں ۔ 28اقسام کے ناپید معدنیات پشتونخوا وطن کی پہاڑوں میں بڑی مقدار میں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پشتون نوجوان مسافری اور دوسرے وطنوں میں ذلت ومزدوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، اپنے وطن کے وسائل پر حق ملکیت ، حق حاکمیت وحق خودداریت لینے تک پشتونخوا میپ اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی ۔ آج حکمرانوں کے غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک بدترین بحرانوں میں مبتلا ہے ، معاشی صورتحال سری لنکا میں بنی تو لوگ بھوک سے نڈھال ہوکر باہر نکلے اور سری لنکن وزیر اعظم ہاﺅس اور دیگر بڑے ہاﺅسز جلادئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکن سوشل میڈیاکے استعمال میں بڑے احتیاط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں دنیا جہاں کے لوگ موبائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال مثبت طریقے سے کرکے اس کے فائدے اٹھاتے ہیں ، جبکہ کچھ نوجوان ایک دوسرے کو گالیاں دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں تمام کارکن سوشل میڈیا کا استعمال پارٹی پیغام اور اپنے محمود خان اچکزئی کی تقاریر پارٹی دیگر مشران کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پارٹی بیانیہ عوام تک پہنچائیں۔ مقررین نے کہا کہ یہاں لوگ غربت کے مارے خودکشیاں کررہے ہیں حالیہ مردم شماری میں پشتونوں کی حقیقی آبادی پر کٹ لگاکر لاکھوں انسانوں کو شمار سے محروم کیا گیا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ پشتونخوامیپ نے جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں مردم شماری اور بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاج اعلان کر رکھی ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت لازمی ہے اور کوئٹہ میں 7ستمبر کو عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔ کانفرنس میں پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ڈپٹی سیکرٹریز حاجی صورت خان کاکڑ،رزاق خان ترین ،نصیر ننگیال، ملک عمر کاکڑ،گل خلجی ،حضرت عمر اچکزئی، نظام عسکر ، ضلع کوئٹہ کے سینئر معاون سیکرٹری نصیر خان کاکڑ، ایگزیکٹوزدوست محمد ہنہ وال ، خان زمان کاکڑ، تواب خان اچکزئی ،سابق ایم پی اے ولیم جان برکت ، نصیب اللہ نیازی ،دلاور ایسوٹ، فضل ترین ، دوران خان ، ولی خان اچکزئی ، اسلم خلجی ، رفیع اللہ خان اچکزئی، ادریس خان اچکزئی ، سندھ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فضل اشناء،تحصیل سیکرٹری نعیم خان پیر علیزئی ، سینئر معاون سیکرٹری راحت خان بازئی ، علاقائی سیکرٹری بروری ملک فرحان یاسین زئی، ایازلالا ، ضلع زیارت کے عبداللہ جان لالا ،تحصیل صدر کے ایگزیکٹوز اور علاقے کے معتبرین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں