لینڈ لیولنگ کیلئے آئے کروڑوں روپے خورد برد کرنے کا نوٹس لیا جائے، کسان اتحاد نوشکی
نوشکی (یو این اے) کسان اتحاد نوشکی کے ترجمان نے اپنے بیان میں نے اپنے بیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ کے جانب سے لینڈ لیولنگ کے لئے آئے ہوئے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن، اقربا پروری اور خرد برد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لینڈ لیولنگ کے لئے ضلع کے لیے آئے ہوئے 7 کروڑ سے زائد کے فنڈز کو خرد برد کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے لئے لینڈ لیولنگ، پائپ لائن اور تالابوں کی تعمیر کے لئے کروڑوں فنڈز آئے ہیں مگر بدقسمتی سے ضلع نوشکی کے زمینداروں کو لینڈ لیولنگ کے لئے گھنٹوں، تالاب ،پائپ لائن فراہم کرنے کے بجائے کرپشن و خرد برد کیا جارہا ہے مگر اینٹی کرپشن، نیب اور متعلقہ ادارے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، زمینداروں کے لئے آئے ہوئے پائپ لائن بازاروں میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ زمینداروں کے درخواستیں جمع ہونے کے باوجود زمینداروں کو گھنٹے فراہم نہیں کئے جارہے ہیں زمینداروں کے نقصانات کے تلافی اور زمینداروں کے زرعی اراضیات کو لینڈ لیولنگ کے لئے آئے ہوئے فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے نگران وزیر اعلی،اینٹی کرپشن، نیب اور کمانڈنٹ و ڈی سی نوشکی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع میں واٹر منیجمنٹ کے کرپشن کا فوری نوٹس لیکر کرپٹ و نااہل ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائے


