نوشکی میں کورونا مریضوں کی تعداد 46ہوگئی
نوشکی:کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 46ہوگء نوشکی میں ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائے تو مذکورہ تعداد سینکڑوں میں پہنچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس سول اسپتال نوشکی ڈاکٹر ظفر مینگل نے روزنامہ انتخاب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشکی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہم مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ بھیج دیتے ہیں رزلٹ آنے میں تین چار دن لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشکی سے جو سیمپل ٹیسٹ کرانے کے لئے ہم نے کوئٹہ بھیجے تھے ان میں سے 46افراد کی رزلٹ پازیٹو ہیں جو گھروں میں آہیسولیٹ ہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق نوشکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین سے چار سو تک ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ نوشکی میں معمر افراد کی اموات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہیں جسکی وجہ بھی کورونا وائرس ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نوشکی میں ابھی تک لوگ کورونا وائرس کو افوا سمجھ کر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے ہیں جو وائرس کی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی سبب بن سکتی ہے عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کرکے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت سول اسپتال نوشکی میں کورونا ٹیسٹ سینٹرقاہم کریں تو اس سے چاغی خاران اور دیگر علاقوں کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔