100پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دیں گے ،نگران وزیر تعلیم
کوئٹہ (آئی این پی) نگرا ن صو با ئی وزیر تعلیم بلو چستان قادر بخش بلو چ نے کہا ہے اگلے سو دنوں میں100پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے، ہر ضلع میں سمارٹ ماڈل سکول کے قیام سمیت 1783گرلز سکولوں میںٹوائلٹس کی سہولیات دینے کےلئے بھر پور انداز میں کا م کیا جا ئے گا ، میری پہلی ترجیح میں4ہزار سے زائد سنگل ٹیچرز سکولوں کو مزید اساتذہ دینا ہے ،عدالت نے مجھے نئے اساتذہ کی تقرری کا معاملہ دیکھنے کا کہا تو پہلے اختیار کیا جا نے والا طریقہ اپنا نے کی بجا ئے با ہر سے تیسر ی پارٹی کو لا کر عین میرٹ کے مطابق تقرریوں کے لئے اقدامات اٹھا ﺅں گا،صو بے میں کل سرکا ری سکولوں میں81فیصد سکولز پرا ئمری ہےں جبکہ صرف 11فیصد سکولز مڈل ہیں آخر کیسے 81فیصد سکولوں کے فارغ التحصیل طلبا ءو طا لبا ت کو11فیصد سکولوں میں پڑھا یا جا سکتا ہے ،سیاحت کے شعبے پر خصوصی تو جہ دے رہے ہیں ، متعد د اضلا ع کی تاریخ کو اکٹھا اورکمپیو ٹرائزڈ کر نے کے لئے 8ٹیمیں کا م کر رہی ہیں، زیا رت کے راستے میں ریسٹ ایریاز ،اور سیاحوں کے قیام کے لئے 65کمروں کے رنگ و روغن پر ہنگا می بنیا دوں پر کا م جا ری ہے ۔میرے وزیر نا مزد گی سے متعلق معاملہ عدالت کا ہے سوشل میڈیا کا نہیں ، عدالت کوفیصلہ کر لینے دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کو ئٹہ پریس کلب میں نگران وزیر اطلاعات و نشریا ت جا ن محمد اچکزئی ،نگرا ن وزیر صحت ڈاکٹرامیر محمد جو گیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔نگرا ن صو با ئی وزیر تعلیم بلو چستان قادر بخش بلو چ کا کہنا تھا کہ نظام اور محکمہ میں بہتری کے لئے مختصر المدتی اور طویل المدتی منصوبوں کی ضرورت ہیں اس وقت صو بے میں 81فیصد سکولز پرا ئمری ،11فیصدمڈل ہیںاب 81فیصد سکولز کے فارغ التحصیل طلبا ءو طا لبا ت کو 11فیصد مڈل سکولز میں کیسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اس لئے میں نے اگلے سودنوں میں مزید 100پرا ئمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے کا ٹارگٹ رکھا ہے اس کے علا وہ سو دنوں کے دوران ہم صو بے کے تمام اضلاع میں ایک ایک سمارٹ ماڈل سکول کے قیام کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 4ہزار سے زائدپرائمری سکولز ایسے ہیں جہاں سنگل ٹیچر تدریس کا سلسلہ جا ری رکھے ہو ئے ہیں جس دن استاد کو کسی کا م کے سلسلے میں کہیں جا نا ہو تا ہے اس دن مذکو رہ سکول بند ہو جا تا ہے میری سب سے پہلی ترجیح سنگل ٹیچرسکولزمیں ایک ایک اور ٹیچر کی تعینا تی کو ممکن بنا نا ہے جن سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے وہاں اساتذہ کی کمی کو ان سکولوں سے پورا کیا جا ئے گا جہاںزیا دہ اساتذہ مو جو د ہیں میںنے گزشتہ دنوں ایک سکو ل کا دورہ کیا تو مجھے وہاں تین ٹیچر والے سکول میں 14ٹیچرز ڈیوٹی کر تے ہو ئے نظر آ ئے جو درست نہیں ہم چا ہتے ہیں کہ شہر کے بیچوں بیچ جن سکولوں میں سرپلس اساتذہ ہیں انہیں شہر کے نواحی علاقوں اور دیگر کو بھیجا جا ئے ان کا کہناتھا کہ بلو چستان میں 5716سرکا ری سکولز ایسے ہیں جہاں لیٹرین تک کی سہولت نہیں اس میں 1783سکولز بچیوں کی بھی ہیں جن میں فو ری طو ر پر با تھ رومز بنا نے کے منصو بے پر کا م شروع کر نے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کے لئے بھی ہم کا م کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 9ہزار اساتذہ کی تقرری کا کیس عدالت عالیہ میں زیر سما عت ہیں اگر عدالت عالیہ نے مذکو رہ آ سامیوں پر مجھے تقرریوں کا اختیاردیا تو میں اسے سابقہ انداز میں ٹیسٹ کا انعقاد کر نے کی بجا ئے اس سلسلے میں تیسری فریق چا ہے وہ صو بہ سندھ اور پنجا ب ہی سے کیوں نہ لا نا پڑھے سے استفادہ کروں گا


