6 نکاتی بابا نے وڈھ کو بارود کا ڈھیر بنادیا ،لوگ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں نقل مکانی پر مجبورہیں، جھالاوان عوامی پینل
کوئٹہ( پ ر) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ سربراہ نے پانچ سالہ اقتدار کے نتیجے میں وڈھ کو تحفے میں گولہ بارود کا ڈھیر بنادیا ،کئی ماہ سے انڈین ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو سرکاری اور عام عوام کے املاک پر ناجائز قبضہ کے زریعے بٹھا کر خود فلاپ جلسوں میں بلوچ عوام کو گمراہ کرنے کے مہم پر کار بند ہے،جھوٹے نعروں اور منفی پروپیگنڈوں کے زریعے مزید بلوچستان کو تاریکی میں دکھیلنے والوں نے سرداری بچانے کی خاطر وڈھ پر لشکر کشی کی ہے۔ بزور طاقت عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اربوں روپے بٹور کر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو وڈھ پر مسلط کردیا گیا ۔وڈھ کے عوام اپنے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوے ہیں ۔مسلح تنظیموں کی پشت پناہی کرنے والے بی این پی اور اس کے نام نہاد سربراہ چھ نکاتی بابا کے ہاتھوں سے لوگوں کی جان مال عزتیں محفوظ نہ رہی تو وہ خود بھی وڈھ میں جاہ پناہ سے محروم ہونگے ۔وڈھ میں جاری کشیدگی کے زمہ دار بی این پی مینگل اور ان کے سربراہ ہے جو آنے والے انتخابات کیلئے وڈھ سے چند لاشوں کے منتظر ہیں ۔بلوچستان کو آگ اور خون میں دکھیلنے والے لاشوں پر سیاست کرنے والے کسی صورت بلوچستان اور بلوچ عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے جھالاوان عوامی پینل وڈھ سمیت بلوچستان بھر میں مظلوموں کی مظبوط آواز بن چکی ہے اوچھے ہتھکنڈوں منفی پروپیگنڈوں اور گمراہ کن بیانات سے مخالفین ہماری تحریک کو نہیں دبا سکتے نہ ہی جھوٹے الزامات کے زریعے حق کی آواز کو خاموش کرنے کا خواب پورا ہوگا۔


