مستونگ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی، چینی کی 13 سو بوریاں برآمد
مستونگ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر عبدالرازق ساسولی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ لیویز رسالدار بابو پیر محمد علیزئی اور لیویز فورس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر سورگز ایریا میں دو بڑے گوداموں پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوز کیے گئے 13سو تیلے چینی کی برآمد کرلی گیا اور ذخیرہ اندوزوں میں ملوث ڈیلروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ ہرگز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ بڑی مقدار میں چینی ذخیرہ اندوزوں کرکے شہر بھر میں خود ساختہ کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا کریں دریں اثنا کاروائی میں پکڑے جانے والے چینی کو سرکاری نرخنامہ پر نیلام کیاجائے گا۔
Load/Hide Comments


