جھل مگسی دو مختلف واقعات میں دو بچے جاں بحق، ایک زخمی
گنداواہ، جھل مگسی (این این آئی) گنداواہ کے علاقے کوناڑہ اور جت جمالو گاﺅں میں دو بچے جاں بحق، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جت جمالو گاﺅں میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے 6 سالہ بچہ ظفر علی ولد قربان علی جاں بحق جبکہ دوسرا واقعہ کوناڑہ گاﺅں میں ہوا جس میں دیوار گرنے سے 13 سالہ بچی مٹی کے ملبے تلے دبے کر جاں بحق اور دوسری بچی شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


