شہر کے مسائل اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشش کریں گے، کوئٹہ سٹیزن رائٹس موومنٹ
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سٹیزن رائٹس موومنٹ کی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مسائل اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی عوامی مسائل حکمرانوں تک پہنچانے کے لئے آواز بلند کی جائے گی ان خیالات کا اظہار کوئٹہ سٹیزن رائٹس موومنٹ ویمن ونگ کی پیٹرن انچیف جسٹس ریٹائرڈ طاہرہ بلوچ، چیئرپرسن ربابہ حمید درانی، صدر ہما بلوچ، جنرل سیکرٹری پاکیزہ خان، چیف آرگنائزر کشمالہ علی و دیگر نے کیو سی آر ایم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز قانون دان سید سلیم رضا ایڈووکیٹ، سینئر صحافی ملک عرفان ،جہاں آرا تبسم ،کیو سی آر ایم کی فردوس، ڈاکٹر صبا، فرزانہ علی، سمیرا خان، عائشہ حبیب، فائزہ سکندر، سعاد، ملیحہ حسین، صائمہ عامر، شمسا ہاشمی،ڈاکٹر زاہدہ، رابعہ ، ندا جٹ، عارفہ انور، سمیراخلیق، مریم تنویر،رضیہ سلطانہ، شفق ساحرہ ملک، عاصمہ شاہ ، رابعہ صدیق و دیگر بھی موجود تھیں اس موقع پر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ سٹیزن رائٹس موومنٹ کے قیام کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر و حل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے کوئٹہ کے جملہ مسائل کے حل کے لئے کیو سی آرایم کی ٹیم اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی قبل ازیں جسٹس (ر)طاہرہ بلوچ اور ربابہ حمید درانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے اور ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ یکجاہوکر نہ صرف عوامی مسائل حکمرانوں و ذمہ داروں تک پہنچائینگے جبکہ ان کے حل کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر نومقرر ممبران میں کیو سی آر ایم کے نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔


