پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کر کے گرانفروشوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے عوامی ریلیف کے لئے متعلقہ اداروں کو لائن آف ایکشن دے دی گئی ہے اور بلوچستان میں پرائس کنٹرول ملاوٹ و زخیرہ اندوزی اور اشیاءخوردو نوش کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر فوری عملدرآمد کا آغاز ہوگا نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے سیکریٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور فوڈ اتھارٹی کو جاری کئے گئے احکامات میں بلا تاخیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کہا گیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کر کے گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے چینی یوریا اور دیگر اشیاءضرورت کی سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کی جائے اور اشیاءخوردوش میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے وزیراعلیٰ نے پولیس کو ضلعوں کی سطح پر کاروائیوں کے لئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کا حصول عوام کا حق اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے زخیرہ اندوز گرانفروش اورملاوٹ کے مرتکب عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان ناسوروں سے معاشرہ کو پاک کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے ادارے اورانتظامیہ میدان عمل میں آکر عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سماجی و معاشی اور اخلاقی گرا¶ٹ کی وجہ زاتی مفادات کا حصول اور ناجائز منافع خوری ہے تاہم عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں اسکے زمہ دارو ں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی افسران اور عملہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں