بلوچستان بجٹ،تفتان میں ایل پی جی ٹرمینل کے قیام کیلئے 300 ملین مختص
کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بلوچستان اسمبلی مالی سال 2020-21 کے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقہ تفتان میں ایل پی جی ٹرمینل کے قیام کیلئے بجٹ میں 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و حرفت اس وقت پرانے قوانین کے تحت کام کررہا ہے ہماری حکومت اس کے قوانین میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے بہت جلد بلوچستان کامرس کو نافذکیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


