تربت، ٹریفک حادثے میں لیویز اہلکار جاں بحق، 2 بچے زخمی

تربت (نمائندہ انتخاب) کلاتک میں ٹریفک حادثہ، لیویز اہلکار جاں بحق، بچے زخمی ہوگئے،لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کلاتک میں لیویز اہلکار محمد اکبر ولد محمد حیات بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے جنہیں مینو میں شاہ پمپ کے قریب ایک تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے لیویز اہلکار محمد اکبر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، محمد اکبر نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کے صدر محمد حیات کے بیٹے ، کیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد انور کے بھائی اور ایکسائز انسپکٹر منظور احمد کے بھتیجے تھے ، دریں اثناءنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی ، صوبائی صدر میر رحمت صالح ، ضلع پنجگورکے صدر حاجی صالح بلوچ ، ضلع کیچ کے صدر مشکور انور بلوچ سمیت دیگر نے اس واقعہ پر گہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں