ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن ،475 ٹن چینی برآمد ، دوگودام سیل

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کامیاب کارروائی کے دوران 475 ٹن چینی قبضہ میں لیتے ہوئے دو گودام سیل کر دیئےگئے ۔ضلعی انتظامیہ کی مسلسل کوششوں سے کوئٹہ میں چینی کی قیمت فی کلو 160 روپے تک نیچے آگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں