گوادر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ لاپتہ

گوادر(نمائندہ انتخاب)گوادر سے تعلق رکھنے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عبداللہ رحیم آج دوپہر ایک بجے نامعلوم کار سوار افراد گوادر ڈھور کے قریب واقع تیل کے ایک ڈپو سے اٹھا کر لے گئے۔ جس سے تاحال کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔ عبداللہ سمیع اللہ کے بڑے بھائی ہیں۔ چند سال قبل اس کے چھوٹے بھائی سمیع اللہ کو نامعلوم افراد رات کے تیسرے پہر میں گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے اور بدترین تشدد کر کے ایک ہفتے بعد چھوڑ دیا تھا لیکن بازیابی کے کافی عرصے بعد تک بھی نامعلوم افراد انہیں پریشان کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم بھی مکمل نہیں کرسکا اور بیرونِ ملک چلا گیا۔ گذشتہ ایک سال سے نامعلوم افراد عبداللہ کو بلا کر دباؤ دیتے رہے تھے کہ اسے واپس بلاؤ۔ عبداللہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بے روزگار تھے لیکن گذشتہ چھ سات ماہ سے وہ تیل کے ایک ڈپو میں بحیثیت منشی کام کر رہے تھے آج 13 ستمبر 2023 کو دوپہر ایک بجے کے قریب نامعلوم گاڑی سوار اسی ڈپو میں آئے اور اسے اٹھا کر لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں