جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگی مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے اور سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں