مستونگ بم دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارود مواد کے ذریعے کیا گیا، سی ٹی ڈی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مستونگ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا، موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام کے قافلے کو مستونگ میں بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments


