انوار الحق کاکڑ کے کوئٹہ میں کوئی اثاثے نہیں، تحقیقات میرٹ پر ختم کی، نیب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کےخلاف تحقیقات میرٹ پرختم کی گئیں۔ نیب حکام کے مطابق نگراں وزیراعظم کیخلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ان کیخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کیخلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا لیکن تحقیقات میں ان کے اثاثہ جات نہیں ملے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں