15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر رام مندر جنوری میں کھول دیا جائیگا، بھارتی حکومت کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی حکومت نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر رام مندر جنوری میں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے مندر کی تعمیر انتخابی مہم کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق رام مندر کی تعمیر جاری ہے اور رواں سال اگست میں پہلے مرحلہ مکمل ہوگا جس کے بعد اگلے سال جنوری میں مندر کو کھول دیا جائے گا۔ رام مندر کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ 15ارب روپے لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 1992ءمیں 15 ویں صدی کی یادگار بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا، بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ہونے والے فسادات میں 2 ہزار افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔
Load/Hide Comments


