مچھ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول لانڈی نمبر 17 کی عمارت منہدم، طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے
مچھ (آن لائن) مچھ شمالی مائنز لانڈی نمبر 17گورنمنٹ پرائمری اسکول کے بچے درختوں تلے حصول تعلیم کیلئے مجبور گزشتہ سال سیلابی طوفانی بارشوں سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھی ایک سال گزرنے کے باوجودسرکاری و غیرسرکاری اداروں کی بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے دعوے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق مچھ بولان سے دس کلو میٹر شمال کیجانب گورنمنٹ پرائمری اسکول لانڈی نمبر 17جوکہ ایک قدیم پرائمری اسکول ہے گزشتہ سال طوفانی برسات کا شکار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اسکول کی بلڈنگ مکمل طور پر منہدم ہوچکی تھی لیکن اسکول میں تدریسی عمل جاری ہے اور طلبا درختوں کے چھاں تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ اساتذہ یا طلبا کیلئے پینے کے پانی بجلی واش رومز ودیگر سہولیات بھی نہیں ہے حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ کسی نے بھی گزشتہ ایک سال سے کوئی نوٹس نہیں لیا سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی جانب سے گرین بلوچستان پڑھا لکھا بلوچستان وغیرہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بلڈنگ کی عدم تعمیر اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔


