کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرا میل کے مقام سے ایک شخص کی گولی لگی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو دشت تیرا میل کے پہاڑ سے ایک شخص کی نعش ملی جس کے سر پر گولی کا زخم ہے اور اسے قتل کرکے وہاں پر پھینکا گیا ہے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت شیر زمان سکنہ کلی شاہنواز سریاب بتایا جاتا ہے۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


