کمرشل اور گھریلو صارفین بقایا جات جمع کروائیں، بصورت دیگر کریک ڈاﺅن ہوگا، واسا ترجمان
کوئٹہ (آن لائن) واسا ترجمان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ شہر میں محکمہ واسا نے کمرشل اور گھریلو غیر قانونی کنکشن وغیرہ قانونی ٹیوب ویلز اور صارفین کے ذمہ جو بقایہ جات ہیں جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کریکٹ ڈا¶ن شروع کر دیا ہے اور وہ صارفین جنہوں نے غیر قانونی کنکشن لگائے ہیں اور بل جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا جبکہ غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور جو بھی غیر قانونی ٹیوب ویل ہے اس کے خلاف کاروائی اور سیل کر دیا جائے گا اس ضمن میں محکمہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی میں مختلف علاقوں میں ڈس کنکشن کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو غیر قانونی کنکشن اور واسا بل جمع نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کے تمام صارفین جن کے ذمہ بقایہ جات ہیں وہ فوری طور پر جمع کرائیں اور غیر قانونی کنکشن اور غیر قانونی ٹیوب ویلز جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ اپنے علاقے کے واسا سب ڈویژن میں کنکشن فارم لے کر رجسٹرڈکرائیں بصورت دیگر ناہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور کنکشن بھی منقطع اور ٹیوب ویلز کو سیل کر دیا جائے گا۔


