ہیپی برتھ ڈے: شرجیل کو بیوی کی جانب سے کروڑوں روپے کے گھر کا تحفہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو گزشتہ روز ان کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ کی جانب سے محل نما عالیشان گھر تحفے میں دیا گیاہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی گھر کی ویڈیو بتاتی ہے کہ یہ عالیشان گھر کروڑوں روپے مالیت کا ہوگا۔ یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو میں پرتعیش گھر کے اندرونی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جس میں اس لمحے کو فلمایا گیا ہے جس میں شرجیل میمن کو گھر تحفتا دیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں