سکھر،بچے پیدا نہ کرنے پر شوہر نے بیوی کواستری سے جلادیا

سکھر/چمن: صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں ایک شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر کے شہر روہڑی میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو استری سے جلا دیا، اے ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو گھر میں قید کر رکھا تھا، اولاد نہ ہونے پر بیوی کو استری سے جلا دیا، زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں